لشکر زینبیون
#کانال_لشکر_زینبیون @lashkarezainabyon
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم روزِ مُباہلہ ایسا دن ہے کہ جس دن رسول اکرم ص اپنے عزیز ترین افراد کے ساتھ جلوہ افروز ہوئے۔ مباہلہ کے حوالے سے اہم نکتہ یہ ہے کہ: حق و باطل کے درمیان موجود روشن معیار سب پر عیاں ہو سکے۔ آج سے پہلے تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ تبلیغِ دین و بیان حقیقت کی راہ میں، پیغمبر اپنے عزیزوں، فرزندوں، اپنی اکلوتی بیٹی اور امیر المومنین ع کہ - جو ان کے بھائی و جانشین ہیں - کا ہاتھ تھامے واردِ میدان ہوں؛ مُباہلہ اسی لئے ایک منفرد دن ہے۔ یہ واقعہ محرم میں عملی طور پر دہرایا گیا؛ یعنی امام حسین علیہ السلام بھی حقیقت کو دنیا پر واضح اور تاریخ کی کال کوٹھڑی میں روشنی کرنے کے لئے اپنے عزیز ترین افراد کو لے کر بے آب و گیاہ میدان میں اتر آتے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام جانتے تھے کہ یہ حادثہ کیسے انجام پذیر ہوگا؛ (جناب) زینب س کو لے آئے، اپنی ازواج کو لے آئے، اپنے فرزندوں کو لے آئے، اپنے عزیز بھائیوں کو لے آئے۔ یہاں بھی مسئلہ، تبلیغِ دین کا مسئلہ ہے؛ تبلیغ اپنے حقیقی معنی میں؛ پیغام کا پہنچانا، فضا کو نورانی کرنا؛ مسئلہ تبلیغ کے پہلوؤں کو اس طرح سمجھا جا سکتا ہے کہ تبلیغ کس قدر اہم ہے۔ ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ) 13 دسمبر 2009 عید مباہلہ کے موقع پر تمام مومنین بلخصوص امام مہدی ؏ کے بارہ گاہِ امامت میں ہدیہ و تبرک عرض کرتے ہیں۔ @lashkarezainabyon